میڈیا رپورٹ کے مطابق روما ریاض کا تعلق پاکستان کی مسیحی برادری سے ہے اور وہ ایک پنجابی پاکستانی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ انہوں نے جیو ڈیجیٹل سے گفتگو میں تصدیق کی کہ وہ کانز فلم فیسٹیول میں ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوں گی اور ایکسپیشن گالا کی میزبانی بھی کریں گی۔
روما ریاض نے کہا کہ وہ اس بڑے بین الاقوامی فلمی ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کو اپنے لیے ایک اعزاز سمجھتی ہیں اور اس موقع پر ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کی خواہاں ہیں۔
اس سے قبل 2024 میں پاکستان کی پہلی مس یونیورس ایریکا رابن بھی کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کر چکی ہیں جہاں انہوں نے ریڈ کارپٹ پر اپنی موجودگی سے توجہ حاصل کی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق روما ریاض کانز کے دوران مختلف عالمی فیشن ڈیزائنرز کے ملبوسات میں نظر آئیں گی تاہم انہوں نے ابھی تک ڈیزائنرز کے نام ظاہر نہیں کیے۔
فرانس میں ہونے والا 78واں کانز فلم فیسٹیول 12 مئی سے 23 مئی تک جاری رہے گا جس میں دنیا بھر سے منتخب فلموں کی نمائش اور مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا