بھارت کی تمام کوششیں ناکام، پاکستان کو ایک اور بڑا عالمی اعزاز مل گیا

بھارت کی تمام کوششیں ناکام، پاکستان کو ایک اور بڑا عالمی اعزاز مل گیا

پاکستان نے عالمی سطح پر ایک اور اہم سفارتی کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔ کیمیائی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے سب سے بڑے بین الاقوامی ادارے ’آرگنائزیشن فار دی پروہیبیشن آف کیمیکل ویپنز‘ (او پی سی ڈبلیو) کی ایگزیکٹو کونسل میں پاکستان کو دوبارہ منتخب کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی کوہ پیما سرباز کا بڑا اعزاز ، بغیر آکسیجن ماؤنٹ ایوریسٹ سر کر لی

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق یہ کامیابی پاکستان کے مؤثر اور ذمہ دارانہ کردار، اصولی مؤقف اور عالمی برادری کے اعتماد کا واضح اعتراف ہے۔

دی ہیگ میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کو 2028 تک کے لیے ایگزیکٹو کونسل کا رکن چن لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق کیمیکل ویپنز کنونشن کو 193 ممالک کی تائید حاصل ہے، جس کی بنا پر اسے دنیا کا سب سے کامیاب اور جامع تخفیفِ اسلحہ معاہدہ مانا جاتا ہے۔

ایگزیکٹو کونسل 41 رکنی اہم پالیسی ساز باڈی ہے جو کنونشن پر عملدرآمد کی نگرانی کرتی ہے، رکن ممالک میں کیمیا کے پرامن استعمال کو فروغ دیتی ہے اور معائنے (انسپکشنز) کے طریقہ کار کی نگرانی کرتی ہے۔ پاکستان 1997 میں کنونشن کی توثیق کے بعد سے ادارے کا فعال رکن ہے اور باقاعدگی سے بین الاقوامی انسپکشنز کی میزبانی کرتا آیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستانی بیٹر صاحبزادہ فرحان نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان ہمیشہ کیمیائی ہتھیاروں کے مکمل خاتمے، عالمی امن کے استحکام اور کیمیا کے محفوظ و پرامن استعمال کی حمایت کرتا رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا دوبارہ انتخاب عالمی سطح پر اس کے تعمیری کردار، سفارتی وقار اور فعال پالیسیوں کی مضبوط گواہی ہے۔

پاکستانی وفد نے اجلاس میں اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ وہ مستقبل میں بھی کنونشن کے اہداف کے فروغ، کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام اور بین الاقوامی سلامتی میں مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *