ایران امریکہ تنازع ، کیا نیا معاشی بحران آنیوالا ہے ؟

ایران امریکہ تنازع ، کیا نیا معاشی بحران آنیوالا ہے ؟

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کی صورتحال میں پیدا ہونے والی غیر یقینی کیفیت نے عالمی معیشت کو ایک نئے دباؤ میں مبتلا کردیا ہے

جہاں توانائی کی قیمتوں میں اچانک اضافہ اور اسٹاک مارکیٹوں میں اتار چڑھاؤ نے سرمایہ کاروں میں تشویش پیدا کردی ہے

ماہرین یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا دنیا ایک نئے معاشی بحران کی طرف بڑھ رہی ہے۔بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

برینٹ کروڈ کی قیمت میں تقریباً پانچ فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا جس کے بعد یہ پچانوے ڈالر سے بھی اوپر چلی گئی جس سے عالمی معیشت پر دباؤ مزید بڑھ گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :ایران کے ساتھ عارضی جنگ بندی ناکافی، دُنیا میں بڑے معاشی بحران کا خدشہ، خلیجی ممالک نے امریکا کو خبردار کردیا

دوسری جانب یورپ اور امریکا کی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی کا رجحان دیکھا گیا جبکہ سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کرتے نظر آئے۔خطے میں کشیدگی اس وقت مزید بڑھی جب آبنائے ہرمز سے متعلق صورتحال غیر یقینی ہوئی

جس سے توانائی کی سپلائی چین پر سوالات اٹھنے لگے۔ اسی دوران امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی نے مالیاتی منڈیوں کو غیر مستحکم کردیا ہے اور ڈالر بانڈز اور تیل کی قیمتوں میں واضح تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں۔

مجموعی طور پر موجودہ حالات نے عالمی معیشت کو ایک نازک موڑ پر لا کھڑا کیا ہے جہاں ہر نئی پیش رفت مارکیٹوں کو براہ راست متاثر کررہی ہے اور دنیا بھر کی نظریں اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات اور آنے والے دنوں میں ہونے والے فیصلوں پر مرکوز ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *