شاعر مشرق علامہ اقبال کی 88 ویں برسی آج عقید ت و احترام سے منائی جائیگی

شاعر مشرق علامہ اقبال کی 88 ویں برسی آج عقید ت و احترام سے منائی جائیگی

شاعرِ مشرق اور مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کی 88 ویں برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، اس موقع پر ملک بھر میں مختلف تقاریب، سیمینارز اور دعائیہ اجتماعات کا اہتمام کیا جا رہا ہے

جہاں ان کی علمی، فکری اور ادبی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

علامہ اقبالؒ برصغیر کے وہ عظیم مفکر تھے جنہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں میں خودی، بیداری اور آزادی کا شعور اجاگر کیا۔

ان کا پیش کردہ تصورِ علیحدہ وطن بعد ازاں قیامِ پاکستان کی بنیاد بنا اور ان کے افکار نے ایک محکوم قوم کو نئی سمت عطا کی۔

شاعر مشرق کا 1930 میں دیا گیا خطبہ الہٰ آباد تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل سمجھا جاتا ہے جس نے مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کی راہ ہموار کی۔

 یہ بھی پڑھیں :اقبالؒ کے افکار پر عمل ہی ترقی کی ضمانت، صدر ، وزیر اعظم کا شاعر مشرق کو خراج عقیدت

علامہ اقبالؒ ن9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے انہوں نے ابتدائی تعلیم وہیں حاصل کی اور بعد ازاں لاہور سے اعلیٰ تعلیم مکمل کی۔ مزید تعلیم کے لیے وہ یورپ گئے

جہاں انہوں نے قانون اور فلسفے میں مہارت حاصل کی اور جرمنی کی ایک معروف جامعہ سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی حاصل کی۔

اقبالؒ نے تدریس، وکالت اور سیاست کے میدان میں بھی خدمات انجام دیں تاہم ان کی اصل پہچان ان کی شاعری ہے جس میں انہوں نے امت مسلمہ کو اتحاد، خودی اور عمل کا درس دیا۔

ان کے معروف مجموعہ کلام میں بانگِ درا، بالِ جبریل، ضربِ کلیم اور ارمغانِ حجاز شامل ہیں۔

21 اپریل 1938 کو ان کا انتقال ہوا لیکن ان کے افکار آج بھی زندہ ہیں اور قوم کے لیے رہنمائی کا ذریعہ بنے ہوئے ہیں۔ ان کا مزار لاہور میں بادشاہی مسجد کے احاطے میں واقع ہے جہاں ہر سال بڑی تعداد میں لوگ حاضری دیتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *