ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، جہاں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2800 روپے تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ پشاور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2750 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
دستاویز کے مطابق اسلام آباد میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2733 روپے جبکہ راولپنڈی میں 2707 روپے تک ہو گئی ہے۔ اسی طرح کوئٹہ اور بنوں میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2700 روپے تک ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ حیدر آباد میں یہ قیمت 2600 روپے تک ہے۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق خضدار اور لاڑکانہ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2400 روپے تک فروخت ہو رہا ہے، جبکہ فیصل آباد میں اس کی قیمت 2350 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2333 روپے تک ہے، جبکہ ملتان میں یہ 2267 روپے اور بہاولپور میں 2260 روپے تک ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق لاہور میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2250 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ سرگودھا اور سیالکوٹ میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2200 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔