پراڈا کی خلائی دنیا میں انٹری، جدید اسپیس سوٹ متعارف

پراڈا کی خلائی دنیا میں انٹری، جدید اسپیس سوٹ متعارف

اطالوی لگژری فیشن برانڈ پراڈا نے مستقبل کے قمری مشنز کے لیے تیار کیے گئے جدید اندرونی اسپیس سوٹ کی رونمائی کر دی ہے، جو ناسا کے چاند پر انسانوں کی واپسی کے پروگرام میں استعمال کیے جائیں گے۔

یہ جدید خلائی لباس پراڈا نے خلائی انفراسٹرکچر کمپنی ایکسیم سپیس کے اشتراک سے تیار کیا ہے۔ ایل سی وی جی (LCVG) نامی اس اندرونی اسپیس سوٹ کو اس انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے کہ خلاباز سخت ترین خلائی ماحول میں بھی زیادہ آرام اور بہتر کارکردگی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے سکیں۔

یہ بھی پڑھیں :84 دن تک سورج غروب نہیں ہوگا، دنیا کا انوکھا قصبہ

اس سوٹ میں جدید وینٹی لیشن سسٹم کو لباس کے اندر ہی شامل کیا گیا ہے، جبکہ خصوصی کولنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹھنڈا پانی باریک نالیوں کے راستے جسم کے اہم عضلاتی حصوں تک پہنچایا جاتا ہے۔ اس نظام کا مقصد خلابازوں کے جسمانی درجہ حرارت کو متوازن رکھنا اور طویل مشنز کے دوران انہیں آرام دہ ماحول فراہم کرنا ہے۔

پراڈا کے چیف مارکیٹنگ آفیسر لورینزو برٹیلی نے اس موقع پر کہا کہ کمپنی اس منصوبے کا حصہ بننے پر فخر محسوس کرتی ہے۔ ان کے مطابق یہ کامیابی ایکسیم سپیس کی خلائی انجینئرنگ مہارت اور پراڈا کی ڈیزائن، پیٹرن سازی اور جدید مواد کے شعبے میں مہارت کا مشترکہ نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ناسا کا الرٹ ,طاقتور شمسی طوفان زمین کے قریب پہنچ گیا

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ انسانیت کے چاند پر دوبارہ قدم رکھنے کے سفر میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔

دوسری جانب ایکسیم سپیس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جونتھن کرٹین کا کہنا تھا کہ خلائی انجینئرنگ اور لگژری دستکاری کے امتزاج سے ایسا اسپیس سوٹ تیار کیا گیا ہے جو خلابازوں کو پہلے سے زیادہ تحفظ اور آرام فراہم کرے گا۔

ماہرین کے مطابق جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ خلائی لباس مستقبل کے قمری مشنز میں خلابازوں کی حفاظت، کارکردگی اور جسمانی سہولت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے، جبکہ مختلف شعبوں کے درمیان تعاون انسانی خلائی سفر کے نئے دور کی بنیاد بن سکتا ہے۔

editor

Related Articles