غربت سے شہرت تک،دوسانجھ نے کامیابی کا راز بتا دیا

غربت سے شہرت تک،دوسانجھ نے کامیابی کا راز بتا دیا

بھارتی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنی زندگی کے ابتدائی جدوجہد بھرے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب وہ معمولی معاوضے کے عوض سالگرہ اور شادی کی تقریبات میں پرفارم کیا کرتے تھے۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر سے تعلق رکھنے والے دلجیت دوسانجھ نے کہا کہ ان کے خاندان کی مالی مشکلات نے انہیں مسلسل محنت کرنے پر مجبور کیا۔

انہوں نے بتایا،’’میرا تعلق ایک ایسے خاندان سے تھا جس کی آمدنی بہت کم تھی۔ حالات ایسے تھے کہ اگر گھر میں کوئی بیمار ہو جاتا تو ڈاکٹر کے پاس لے جانے کے لیے بھی پیسے نہیں ہوتے تھے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں :کاظم پاشا کے انکشاف کے بعد عدنان صدیقی کا بڑا اعتراف

دلجیت دوسانجھ کے مطابق وہ بچپن ہی سے مشہور اور کامیاب بننے کا خواب دیکھتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا پہلا میوزک البم ’’عشق دا اڈا اڈا‘‘ 2002 میں ریلیز ہوا، جس کے بعد انہیں نجی تقریبات میں پرفارم کرنے کی پیشکشیں موصول ہونا شروع ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ جب پہلی بار انہیں کسی تقریب میں گانے کے عوض معاوضہ ملا تو انہیں احساس ہوا کہ یہی ان کے لیے کامیابی کا راستہ بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :نامناسب ویڈیوز بنانے پر نیہا دھوپیا پاپارازی پر برس پڑیں

دلجیت نے بتایا، ’’میں نے کبھی کسی کو انکار نہیں کیا۔ اگر کسی نے 5 ہزار، 10 ہزار یا 15 ہزار روپے کی پیشکش کی تو میں فوراً تیار ہو جاتا تھا۔ میں ہر جگہ پرفارم کرتا اور دن رات محنت کرتا رہا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ لائیو پرفارمنسز ان کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ بن گئیں، تاہم پنجابی موسیقی کی صنعت کے بعض سینئر فنکار شادیوں میں پرفارم کرنے کو پسند نہیں کرتے تھے اور انہیں بھی زیادہ شوز کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ دلجیت دوسانجھ کا کہنا تھا کہ مسلسل محنت، لگن اور اپنے خواب پر یقین نے ہی انہیں آج اس مقام تک پہنچایا ہے۔

editor

Related Articles