نامناسب ویڈیوز بنانے پر نیہا دھوپیا پاپارازی پر برس پڑیں

نامناسب ویڈیوز بنانے پر نیہا دھوپیا پاپارازی پر برس پڑیں

بھارتی اداکارہ نیہا دھوپیا نے پاپارازی کی جانب سے نامناسب زاویوں سے تصاویر اور ویڈیوز بنانے پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے فوٹوگرافروں کو ایسی حرکتوں سے گریز کرنے کی تلقین کی ہے۔

ممبئی میں منعقدہ ایک ایوارڈ تقریب کے دوران نیہا دھوپیا خود پاپارازی کے پاس گئیں اور ان کے رویے پر اعتراض اٹھایا۔ اداکارہ نے کہا، ’’بدتمیزی سے بیک شاٹ کون لیتا ہے؟ براہِ کرم یہ مت کیا کریں، نہ میرے ساتھ اور نہ ہی کسی اور کے ساتھ۔ ہم بار بار یہ بات کہہ کر تھک چکے ہیں، لیکن جب بھی ہم باہر آتے ہیں آپ لوگ اسی طرح کی ویڈیوز بناتے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں :برطانوی پارلیمنٹ میں فضا علی کو خصوصی اعزاز سے نواز دیا گیا

نیہا دھوپیا کا یہ ردعمل ان کی ایک حالیہ وائرل ویڈیو کے بعد سامنے آیا، جس میں انہیں ٹریک پر دوڑتے ہوئے فلمایا گیا تھا اور سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔

اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھی نیہا دھوپیا کی حمایت کرتے ہوئے وائرل ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں ’’ویل ڈن نیہا‘‘لکھا اور ان کے مؤقف کی تائید کی۔

یہ بھی پڑھیں :کاظم پاشا کے انکشاف کے بعد عدنان صدیقی کا بڑا اعتراف

چند روز قبل سوناکشی سنہا بھی ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ کے باہر پاپارازی کے رویے پر برہم دکھائی دی تھیں۔ وہ اپنے شوہر ظہیر اقبال اور والد کے ہمراہ موجود تھیں، جہاں انہوں نے ہاتھ جوڑ کر فوٹوگرافروں سے کہا تھا، “بس گائز، شکریہ، گڈ نائٹ”، تاہم اس کے باوجود کیمرے ان کا تعاقب کرتے رہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی بھارتی اداکار یا اداکارہ نے پاپارازی کے رویے پر اعتراض کیا ہو۔ اس سے قبل سلمان خان، جھانوی کپور، پلک تیواری اور زرین خان بھی نجی زندگی میں مداخلت اور نامناسب زاویوں سے تصاویر لینے کے معاملے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کر چکے ہیں۔

editor

Related Articles