فیفا ورلڈ کپ : انگلینڈ، فرانس اور میزبان میکسیکو کی پری کوارٹر فائنل میں رسائی

فیفا ورلڈ کپ : انگلینڈ، فرانس اور میزبان میکسیکو  کی پری کوارٹر فائنل میں رسائی

فیفا ورلڈکپ 2026 میں انگلینڈ، فرانس اور میزبان میکسیکو پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

انگلش کھلاڑی ہیری کین کی شاندار پرفارمنس کی بدولت سابق عالمی چیمپئن انگلینڈ نے کانگو کو 1-2 سے ہرا کر فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ، کانگو کو 74ویں منٹ تک ایک گول کی برتری حاصل تھی، تاہم ہیری کین نے دو گول کر کے کانگو کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

دیگر میچوں میں جولیان کوئی نونس اور جمینیز کے گولز کی بدولت میزبان میکسیکو نے ایکواڈور کو دو صفر سے شکست دے کر 40 سال بعد پری کوارٹر فائنل کا اعزاز حاصل کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں :فیفا ورلڈ کپ: میکسیکو نے ایکواڈور کو ہرا کر 40 سال بعد کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

نیویارک میں فرانسیسی کپتان ایمباپے نے دو اور بارکولا نے ایک گول کر کے سویڈن کے خلاف 0-3 سے فتح سمیٹی اور ٹاپ سکسٹین کے لیے کوالیفائی کر لیا جہاں فرانس کا مقابلہ پیراگوئے سے ہوگا۔

دنیا کے مقبول ترین کھیل فٹبال کے عالمی کپ 2026 کے گروپ اسٹیج مکمل ہو چکا ہے جہاں 32 ٹیموں نے اگلے ناک آؤٹ مرحلے کا ٹکٹ کٹوایا جبکہ 16 ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : فیفا ورلڈکپ 2026 : فائنل میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شرکت کی تصدیق، فاتح ٹیم کو ٹرافی دینگے

واضح رہے کہ ناک آؤٹ مرحلے راؤنڈ آف 16 کا آغاز ہفتہ 4 جولائی سے ہوگا اور اس گروپ کی فاتح 8 ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

editor

Related Articles