کراچی میں رینجرز کی تعیناتی ایک سال کے لیے بڑھانے کی منظوری

کراچی میں رینجرز کی تعیناتی ایک سال کے لیے بڑھانے کی منظوری

سندھ کابینہ نے امن و امان کی صورتحال کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کراچی میں رینجرز کی تعیناتی ایک سال کے لیے بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں صوبائی وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی، کابینہ کے مطابق رینجرز کی نئی تعیناتی 9 دسمبر 2025 سے نافذ العمل ہوگی، جس کے بعد رینجرز انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت پولیس کی معاونت کے اختیارات برقرار رکھے گی۔

اجلاس میں مجموعی طور پر 27 نکات پر غور کیا گیا جن میں بڑے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور مستقبل کی حکمتِ عملی شامل تھیان منصوبوں میں ریلوے انفرا اسٹرکچر کی بہتری سب سے نمایاں تھی۔

یہ خبربھی پڑھیں :اسلام آباد میں سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی: وفاقی حکومت نے منظوری دے دی

کابینہ کو بتایا گیا کہ اسلام کوٹ سے چھوڑ تک اور بن قاسم سے پورٹ قاسم تک نئی ریلوے لائن بچھانے کا عمل جلد شروع کیا جائے گا، یہ منصوبہ اکتوبر 2025 میں سندھ حکومت اور وزارتِ ریلویز کے درمیان ہونے والے مفاہمت نامے کے تحت آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

تھر کول کے ذخائر کو ملک بھر سے مؤثر طور پر جوڑنے کے لیے اسلام کوٹ سے چھوڑ تک 105 کلومیٹر طویل ریلوے لائن بچھائی جائے گی، جب کہ بن قاسم سے پورٹ قاسم تک 9 کلومیٹر طویل ڈبل ٹریک لائن تعمیر ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اس منصوبے میں سندھ حکومت اور وزارتِ ریلویز برابر کی شراکت دار ہیں۔ منصوبے کی ابتدائی لاگت 75 ارب روپے تھی، تاہم تازہ ترین تخمینوں کے مطابق مجموعی لاگت 90 ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔ سندھ حکومت پہلے ہی 26.86 ارب روپے جاری کرچکی ہے اور زمین کی قیمت بھی ایکویٹی شیئر میں شامل کی گئی ہے۔

کابینہ کو سندھ سولر انرجی پروجیکٹ پر بھی بریفنگ دی گئی، جو عالمی بینک کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے اور 27.4 ارب روپے مالیت کا ہے۔ اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ اس منصوبے میں تقریباً 3 ارب روپے کی خوردبرد سامنے آئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *