حکومت کے تخمینوں کے مطابق نومبر میں مہنگائی میں ماہانہ بنیادوں پر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہےادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق نومبر میں مہنگائی کی شرح 6.16 فیصد رہی جبکہ وزارت خزانہ نے اس کا تخمینہ 5 سے 6 فیصد کے درمیان لگایا تھا، جولائی سے نومبر کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 5.01 فیصد رہی اور نومبر میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں مہنگائی میں 0.40 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔
رپورٹ کے مطابق کھانے پینے کی اشیاء میں نمایاں اضافہ ہوا ہے سب سے زیادہ پیاز کی قیمت میں 40 فیصد اضافہ ہوا جبکہ چکن 17 فیصد مہنگا ہوا۔ انڈے کی قیمت میں 8 فیصد اور مچھلی کی قیمت میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک ماہ کے دوران آلو کی قیمت میں 2.67 فیصد، تازہ پھل میں 2.27 فیصد اور گندم کی مصنوعات میں 1.61 فیصد اضافہ ہوا۔ کوکنگ آئل کی قیمت میں 1.55 فیصد، گندم میں 1.12 فیصد، اور دودھ میں 1 فیصد اضافہ ہوا۔
نومبر میں بجلی کے چارجز میں 7.11 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا جبکہ ریڈی میڈ گارمنٹس 3.70 فیصد مہنگے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں بھی 1.48 فیصد اضافہ نوٹ کیا گیا سالانہ بنیادوں پر فوڈ آئٹمز کی قیمتوں میں 5.53 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
یہ خبربھی پڑھیں :مہنگائی سے پریشان شہریوں کے لئے اہم خبر


