ضلعی انتظامیہ کی طرف سے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے ، انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا ہے کسی بھی جلسے جلوس یااحتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
دفعہ144کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں جائے گی اور گرفتاریاں بھی ہوں گی وفاقی دارالحکومت میں کسی بھی قسم کے احتجاج، جلسے، یا جلوس کی اجازت نہیں ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں حصہ نہ لیں تاکہ قانون کے نفاذ میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت شہریوں کی حفاظت اور امن و امان کو یقینی بنایا جائے گا اس قانون کے نفاذ کا مقصد کسی بھی غیر قانونی اجتماع یا احتجاج کے نتیجے میں ممکنہ خطرات کو ختم کرنا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فی الفور کارروائی کی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس ہدایت کی سختی سے پیروی کریں اور کسی بھی قسم کے غیر قانونی یا اشتعال انگیز اقدام کا حصہ نہ بنیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے یہ اقدام ضروری تھا اور شہریوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ دفعہ 144 کے تحت عوامی مقامات پر اکٹھا ہونے، جلوس نکالنے یا احتجاج کرنے پر مکمل پابندی عائد کی جاتی ہے اس قانون کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال یا ممکنہ تشدد سے بچاؤ کرنا ہوتا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے مزید کہا کہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر مداخلت کریںگےشہری اس موقع پر مزید محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔