ایرانی سپریم لیڈر نے ٹرمپ کی دھمکیوں پر کرارا جواب دے دیا

ایرانی سپریم لیڈر نے ٹرمپ کی دھمکیوں پر کرارا جواب دے دیا

ایران کے سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں اور تنقیدی بیانات کے جواب میں سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم نے دشمن کو نمایاں طور پر کمزور کر دیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کے غیر معمولی اتحاد نے دشمن کے اندر دراڑیں ڈال دی ہیں اور یہی یکجہتی اُن قوتوں کے تمام حسابات کو درہم برہم کر رہی ہے جو ایران کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم کی یہ بے مثال یکجہتی نہ صرف موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کر رہی ہے بلکہ مستقبل میں بھی ایران کو مزید مضبوط بنائے گی۔

سپریم لیڈر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسے اقدامات جاری رہیں گے جو قومی اتحاد کو مزید مستحکم اور فولادی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی دباؤ یا دھمکی کے آگے جھکنے والا نہیں۔

اس سے قبل ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں ایران کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال اٹھایا تھا کہ ملک میں نظام کون چلا رہا ہے۔ انہوں نے ایران کی قیادت پر غیر واضح حکمرانی کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی فوج کی بڑی تیاری، جنگی جہازوں اور طیاروں کی پوزیشنز تبدیل

 ٹرمپ نے امریکی بحریہ کو ہدایت دی تھی کہ اگر ایرانی کشتیوں کی جانب سے کسی قسم کی اشتعال انگیزی ہو تو سخت کارروائی کی جائے۔ اس بیان کے بعد خطے میں کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا اور ایران کی طرف سے متوقع ردعمل کا انتظار بھی کیا جارہا تھا

واضع رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کا یہ ردعمل چند روز کی خاموشی کے بعد سامنے آیا ہے جسے سیاسی مبصرین خطے کی بدلتی صورتحال کے تناظر میں اہم قرار دے رہے ہیں۔ ایران کے اس واضح مؤقف سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ امریکی دباؤ کے باوجود اپنے مؤقف پر قائم ہے اور داخلی اتحاد کو اپنی سب سے بڑی طاقت سمجھتا ہے۔

editor

Related Articles