پی ایس ایل،لاہور قلندرز کے چاہنے والوں کیلئے پریشان کن خبر

پی ایس ایل،لاہور قلندرز  کے چاہنے والوں کیلئے پریشان کن خبر

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں حیدرآباد کنگز مین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راولپنڈیز کو 108 رنز سے شکست دے کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حیدرآباد کنگز مین نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے۔ ٹیم کی جانب سے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا گیا اور اہم کھلاڑیوں نے نمایاں کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل 11، فائنل کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کب شروع ہوگی؟

حیدرآباد کی طرف سے گلین میکسویل نے برق رفتار اننگز کھیلتے ہوئے 37 گیندوں پر 70 رنز اسکور کیے،اس کے علاوہ عثمان خان نے 54 اور کوشال پریرا نے 50 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کے مجموعے کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔

245 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں راولپنڈی کی ٹیم 17.1 اوورز میں 136 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ ٹیم کی جانب سے صرف عثمان خواجہ مزاحمت کر سکے، جو 66 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، تاہم انہیں دوسرے بلے بازوں کا ساتھ نہ مل سکا اور پوری بیٹنگ لائن ناکام ثابت ہوئی۔

حیدرآباد کنگز مین کی بولنگ بھی شاندار رہی، جس میں حنین شاہ نے 4 وکٹیں جبکہ عاکف جاوید نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،واضح رہے کہ اس میچ میں جیت کے بعد حیدرآباد کنگز مین نے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا، جبکہ اس نتیجے کے باعث دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز ایونٹ سے باہر ہو گئی۔

editor

Related Articles