کم عمر ڈرائیورزکے لئے اہم خبر، عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

کم عمر ڈرائیورزکے لئے اہم خبر، عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر ڈرائیور بچوں کو فوری گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم جاری کر دیا ہے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے اس معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ کم عمر بچوں کے خلاف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی سے پہلے عوامی آگاہی مہم چلائی جائے۔

عدالت نے ہدایت کی کہ پہلی بار موٹر سائیکل یا گاڑی چلانے والے بچوں کو صرف وارننگ دی جائے اور اگر وہ دوبارہ خلاف ورزی کریں تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گوجرانوالہ میں چیف ٹریفک آفیسر کے خصوصی احکامات پر کم عمر ڈرائیونگ اور دیگر ٹریفک خلاف ورزیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا گیا۔

یہ خبربھی پڑھیں :گاڑی مالکان خبردار،عدالت نے بڑا حکم جار ی کردیا

نوشہرہ ورکاں کے مختلف مقامات اور مرکزی چوک پر ٹریفک وارڈنز نے ناکے لگا کر کم عمر ڈرائیوروں اور بغیر ہیلمٹ سوار افراد کے خلاف کارروائیاں کیں۔
درجنوں موٹر سائیکل سوار بغیر لائسنس اور بغیر ہیلمٹ کے گرفتار کیے گئے جبکہ متعدد موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لی گئیں ٹریفک وارڈنز نے واضح کیا کہ کم عمر ڈرائیونگ نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ والدین کی لاپرواہی بھی حادثات کی بڑی وجہ بنتی ہے۔

کارروائی کے بعد تھانہ نوشہرہ ورکاں کے باہر والدین اور شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی، جو اپنے بچوں اور ضبط شدہ موٹر سائیکلیں واپس لینے کے لیے پولیس سے درخواستیں کر رہے تھے۔

وارڈنز نے والدین سے اپیل کی کہ وہ کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل نہ دیں اور ان کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں خلاف ورزی کی صورت میں نہ صرف بچوں بلکہ والدین کے خلاف بھی قانونی کارروائی ہو سکتی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کا تازہ حکم کم عمر ڈرائیوروں کے لیے وارننگ اور شعور اجاگر کرنے کی پالیسی کو یقینی بنانے کی جانب اہم قدم ہے تاکہ مستقبل میں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی جا سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *