ملک کے کون سے بڑے شہردھند اور شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے؟، محکمہ موسمیات نے تازہ پیشگوئی کردی

ملک کے کون سے بڑے شہردھند اور شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے؟، محکمہ موسمیات نے تازہ پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے شہریوں کے لیے انتباہ جاری کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی سرد اور خشک موسم برقرار رہنے کا امکان ہے، جبکہ متعدد بڑے شہر دھند اور اسموگ کی لپیٹ میں رہیں گے، اس لیے شہری محتاط رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سردی کے موسم میں گلے کی خراش دور کرنے کے مفید گھریلو ٹوٹکے

محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کی لہر بدستور جاری رہے گی جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں اسموگ چھائی رہنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسلام آباد، مری، گلیات، پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم ’شدید سرد‘ رہے گا۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی موسم سرد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:محکمہ موسمیات نے ملک میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کردی

دھند کے حوالے سے محکمے نے خبردار کیا ہے کہ لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، ساہیوال، ملتان، خانیوال، بہاولپور، رحیم یار خان، سکھر، روہڑی، گھوٹکی، لاڑکانہ، موہنجو دڑو، پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ’گہری دھند‘ چھائے رہنے کا امکان ہے، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، جبکہ ٹریفک پولیس نے بھی دھند زدہ علاقوں میں گاڑیوں کی رفتار کم رکھنے اور فوگ لائٹس استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھرخصوصاً بلوچستان اور شمالی علاقہ جات میں سردی کی شدت میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔

ملک بھر میں طویل عرصے سے خشک سالی ہے، جس کے باعث بیشتر عوام گلے کی خراش، نزلہ زکام جیسی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، اس لیے باہر نکلتے ہوئے ہوئے چہرے پر ماسک پہننے کی تجویز دی گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *