آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی

آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان بھر میں بارشیں، پہاڑوں پر برف باری کب شروع ہو رہی ہیں؟، محکمہ موسمیات کی تازہ پیش گوئی جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔ ماہرینِ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا ایک کم دباؤ ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہو چکا ہے، جس کے باعث موسم میں مزید تبدیلی کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شدید سردی اور بارشیں، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کی توقع ہے جبکہ شمالی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید سردی برقرار رہے گی۔ کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں سردی کی نئی لہر ، متعدد شہر اسموگ کی لپیٹ میں رہیں گے، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ پہاڑی علاقوں کا سفر کرنے والے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، جبکہ خشک سردی کے باعث کھلے میں آگ جلانے اور گرم کپڑوں کے استعمال میں اضافہ ضروری ہوگا۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ 5 دسمبر سے گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔ 6 دسمبر کو ان ہی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ مزید بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ 7 دسمبر کو گلگت بلتستان میں نئے نظام کے تحت مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی تھی۔

محکمہ موسمیات نے مسافروں، سیاحوں اور مقامی رہائشیوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم کی صورتحال کے پیشِ نظر پہاڑی علاقوں میں سفر سے قبل احتیاط برتیں اور موسم کی تازہ ترین اطلاعات پر نظر رکھیں۔ برفباری کے باعث بعض علاقوں میں سڑکیں بند یا پھسلن کا شکار ہو سکتی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *