مثانے سے نکلی 1.3 کلو وزنی پتھری,حیرت انگیز سرجری

مثانے سے نکلی 1.3 کلو وزنی پتھری,حیرت انگیز سرجری

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے قصبے لانگ تانگ سے تعلق رکھنے والا ایک کسان گزشتہ تین برس سے پیشاب میں شدید مشکلات کا شکار تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مریض کوبار بار پیشاب رکنے کی شکایت رہتی تھی رفع حاجت کے لیے جسم کی پوزیشن بدلنا پڑتی تھی شدید درد اور تکلیف محسوس ہوتی تھی اور رات بھر کئی کئی بار اٹھنا پڑتا تھا

یہ بھی پڑھیں :دیو ہیکل دھاتی کان ،جنگی تاریخ کی حیران کن ایجاد

ابتدا میں اس شخص نے ان علامات کو عام پروسٹیٹ کا مسئلہ سمجھ کر نظر انداز کیا۔ وہ کھیتوں کے کام سے چھٹی لینے سے گریز کرتا رہا اور درد کم کرنے والی ادویات استعمال کرتا رہا، مگر وقت کے ساتھ اس کی حالت مزید خراب ہوتی گئی۔

بالآخر گھر والوں کے اصرار پر وہ اسپتال پہنچا جہاں معائنے اور ایکسرے کے بعد ڈاکٹروں پر حیران کن انکشاف ہوا کہ اس کے مثانے میں ایک دیوہیکل پتھری موجود ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق پتھری کی لمبائی تقریباً 13 سینٹی میٹرچوڑائی 10 سینٹی میٹرجبکہ وزن تقریباً 1.3 کلوگرام تھا

یہ بھی پڑھیں :چاول کے کُکر سے شادی اور صرف 4 دن بعد طلاق ،انٹرنیٹ کا عجیب و غریب واقعہ

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پتھری مثانے کی زیادہ تر جگہ پر قبضہ کر چکی تھی، جس کے باعث پیشاب کا گزرنا انتہائی مشکل ہو گیا تھا۔ یورولوجی ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی چیف فزیشن لِن یوان کے مطابق اگر بروقت علاج نہ کیا جاتا تو مثانے کی دیواروں پر مسلسل دباؤ مریض کی جان کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا تھا۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پیشاب میں مسلسل تکلیف، درد یا رکاوٹ جیسی علامات کو معمولی سمجھ کر نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ بعض اوقات یہ سنگین بیماری کی علامت بھی ہو سکتی ہیں۔

editor

Related Articles