پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والے افغان طالبان سے منسلک المرصاد چینل کو پاکستان میں بند کردیا گیا۔ پاکستان میں افغان طالبان سے منسلک آن لائن میڈیا پلیٹ فارم “المرصاد”کے چینل تک رسائی بند کر دی گئی ہے۔
المرصاد کو افغانستان سے چلنے والا ایک آن لائن میڈیا/پروپیگنڈا پلیٹ فارم سمجھا جاتا ہے، جو اردو، پشتو، دری، عربی، انگلش اور بنگلا زبانوں میں مواد شائع کرتا تھا ۔
رپورٹس کے مطابق، المرصاد کو افغان طالبان کے میڈیا نیٹ ورک سے منسلک قرار دیا جاتا ہے۔ سی ایس ایس پی آر کی ایک رپورٹ میں بھی اس پلیٹ فارم کو افغان طالبان کے پروپیگنڈا نیٹ ورک کا حصہ بتایا گیا، جو پاکستان مخالف بیانیے کو فروغ دینے میں سرگرم رہا ہے۔
المرصاد کی اردو چینل پر پاکستان، ٹی ٹی پی، افغان طالبان اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق مواد شائع کیا جاتا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں اس ویب سائٹ کی بندش کو سوشل میڈیا اور آن لائن پلیٹ فارمز پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا روکنے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔