پاکستان کی بھارت کے خلاف ایک اور سفارتی کامیابی، فلم ‘دھریندر‘ پر تمام خلیجی ممالک میں پابندی عائد

پاکستان کی بھارت کے خلاف ایک اور سفارتی کامیابی، فلم ‘دھریندر‘ پر تمام خلیجی ممالک میں پابندی عائد

بھارتی فلم ‘دھریندر’ کو پاکستان مخالف اور تعصب پر مبنی مواد دکھانے کے باعث خلیجی تعاون کونسل کے 6 ممالک میں نمائش کی اجازت نہیں دی گئی۔

رپورٹس کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین اور اُومان کی سنسرشپ اور ریگولیٹری اتھارٹیز نے فلم کے مواد پر اعتراض اٹھاتے ہوئے اسے اپنے اپنے ممالک میں ریلیز کرنے سے روک دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی فلم کے سیٹ پر پاکستانی پرچم کی موجودگی نے بھارتیوں کو مرچیں لگا دیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق خلیجی ممالک کا کہنا ہے کہ فلم سازوں کی جانب سے خلیجی ممالک میں فلم کی نمائش کے لیے باضابطہ درخواست دی گئی تھی، تاہم متعلقہ حکام نے فلم کے اسکرپٹ اور مواد کا جائزہ لینے کے بعددھریندر درخواست مسترد کر دی۔ حکام کے مطابق فلم میں پاکستان کے خلاف یکطرفہ اور پروپیگنڈا پر مبنی مناظر اور مکالمے شامل ہیں، جو خلیجی ممالک کے ثقافتی و سفارتی اصولوں سے متصادم ہیں۔

خلیجی ممالک کے اس فیصلے کے بعد فلم ‘دھریندر’ کسی بھی خلیج تعاون کونسل کے ملک میں ریلیز نہیں ہو سکے گی۔ فلمی صنعت سے وابستہ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک فلمی مواد کے حوالے سے حساس اور ذمہ دارانہ پالیسی اختیار کر رہے ہیں، خاص طور پر جب بات علاقائی ممالک کے خلاف نفرت یا تعصب کو فروغ دینے کی ہو۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی بھارتی فلم کو مشرق وسطیٰ میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ اس سے قبل بھی متعدد بھارتی فلمیں مذہبی، سیاسی یا متنازع مواد کے باعث خلیجی ممالک میں نمائش سے روکی جا چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان کے خلاف آپریشن سندور’ٹریلر‘ تھا، اب فلم چلے گی، بھارتی چیف آف آرمی سٹاف کی تازہ بھڑک

پاکستانی حلقوں میں اس پیش رفت کو سفارتی سطح پر ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق خلیجی ممالک کا یہ اقدام اس مؤقف کی تائید کرتا ہے کہ فلم اور میڈیا کے ذریعے کسی بھی ملک کے خلاف منفی بیانیہ قابل قبول نہیں اور عالمی برادری ایسے مواد کو مسترد کر رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *