باجوہ نے فیض حمید سے کہا رانا بہت موٹا ہوگیا ہے،جیل میں سمارٹ تھا،اسے دوبارہ سمارٹ بناؤ،رانا ثناء

باجوہ نے فیض حمید سے کہا رانا بہت موٹا ہوگیا ہے،جیل میں سمارٹ تھا،اسے دوبارہ سمارٹ بناؤ،رانا ثناء

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے ایک انٹرویو میں فیض حمید کے سیاست میں مداخلت سے متعلق اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کے کردار کے بغیر اس دور کے فیصلوں کو سمجھنا ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کے دورِ حکومت میں بیشتر معاملات انہی شخصیات کی باہمی مشاورت اور مرضی سے طے پاتے تھے
رانا ثناء اللہ نے انٹرویو کے دوران کہا کہ ایک بریفنگ کے موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “رانا بہت موٹا ہو گیا ہے، جیل میں تو کافی اسمارٹ تھا فیض رانا صاحب کو دوبارہ اسمارٹ بناؤ۔

یہ بھی پڑھیں :9 مئی بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید کا جوائنٹ وینچر تھا، خواجہ آصف

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اس بات پر میں نے جنرل باجوہ کو دوٹوک انداز میں جواب دیا کہ مجھ پر مقدمات آپ کے کہنے پرہی بنائے گئے تھے اللہ تعالیٰ اسی دنیا میں اس کا حساب کرے گا۔وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ یہ بات ماننا ممکن نہیں کہ کوئی حاضر سروس افسر آرمی چیف کی اجازت کے بغیر جھوٹا مقدمہ قائم کرے۔ ن کے بقول اگر ایسا ہو تو اگلے ہی دن اس افسر کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں ان کے خلاف بنائے گئے مقدمات سیاسی انتقام کی واضح مثال تھے انہوں نے کہاکہ اب وقت آ گیا ہے کہ ماضی کی غلطیوں کا غیرجانبدارانہ احتساب ہو اور یہ طے کیا جائے کہ سیاسی انجینئرنگ اور ریاستی طاقت کے غلط استعمال سے ملک کو کتنا نقصان پہنچا۔
یاد رہے کہ ملٹری کورٹ سے سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو 14سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے ابھی دیگر معاملات میں تفتیش جاری ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *