عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد دو فیصد اضافہ

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد دو فیصد اضافہ

عمان کے جنوب مشرقی ساحل کے قریب ایک کارگو جہاز پر نامعلوم پروجیکٹائل حملے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آبنائے ہرمز سے تیل کی ترسیل کے حوالے سے خدشات بھی شدت اختیار کر گئے ہیں۔

برطانوی میری ٹائم ایجنسی کے مطابق حملہ عمان کے ساحل سے تقریباً ساڑھے سات ناٹیکل میل کے فاصلے پر پیش آیا جہاں ایک تجارتی کارگو جہاز کو نامعلوم پروجیکٹائل نے نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں جہاز کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا تاہم فوری طور پر عملے کے جانی نقصان یا حملہ آوروں کی شناخت سے متعلق کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

 یہ بھی پڑھیں :ٹرمپ کے فیصلے کے بعد تیل مارکیٹ سے اچھی خبر آگئی ، تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

واقعے کے بعد عالمی توانائی مارکیٹ میں فوری ردعمل دیکھنے میں آیا اور خام تیل کی قیمتوں میں دو فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 1.52 ڈالر اضافے کے ساتھ 75.26 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل 1.58 ڈالر اضافے کے بعد 71.92 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق حملے سے ایک روز قبل خام تیل کی قیمتیں 27 فروری کے بعد اپنی کم ترین سطح پر بند ہوئی تھیں تاہم اس نئے واقعے نے عالمی منڈی میں سپلائی کے حوالے سے خدشات کو دوبارہ بڑھا دیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :امریکا ایران معاہدہ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی

ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین تیل بردار آبی گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے روزانہ عالمی تیل تجارت کا بڑا حصہ گزرتا ہے۔ اس علاقے میں کسی بھی قسم کی کشیدگی یا حملے کے اثرات براہِ راست عالمی توانائی منڈی اور تیل کی قیمتوں پر مرتب ہوتے ہیں۔

editor

Related Articles