براون یونیورسٹی فائرنگ واقعہ،2افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق

براون یونیورسٹی فائرنگ واقعہ،2افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق

امریکی ریاست رہوڈ آئی لینڈ میں واقع براؤن یونیورسٹی کے کیمپس میں ہفتے کے روز ایک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، زخمیوں میں سے دو افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ آٹھ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، واقعہ یونیورسٹی کی انجینئرنگ بلڈنگ کے علاقے میں پیش آیا  جہاں طلبہ فائنل امتحانات دے رہے تھے۔

 خبر ایجنسی کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم پولیس نے زخمیوں کی حالت کے حوالے سے ابھی کوئی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔ یونیورسٹی نے واقعے کے بعد کیمپس کو بند کر دیا اور طلبہ و عملے کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی۔

ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا کہ ایک مشتبہ شخص حراست میں ہے، لیکن بعد میں پولیس نے واضح کیا کہ ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے عوام اور طلبہ کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی غیر ضروری علاقے میں نہ جائیں اور صرف سرکاری ذرائع سے موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات پر عمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں :امریکہ نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افغان شہریوں کی فہرست جاری کردی

اس واقعے کے بعد یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلبہ اور اساتذہ کو الرٹ جاری کیا اور کہا کہ وہ کسی بھی خطرے کی صورت میں فوری طور پر محفوظ جگہ پر پناہ لیں۔ پولیس اور مقامی حکام تفتیش کے دوران کیمپس کے تمام علاقوں کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ فائرنگ کے محرکات اور شامل افراد کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔

  یاد رہے کہ اس سال یہ واقعہ امریکہ کے تعلیمی اداروں میں فائرنگ کا 70 واں واقعہ ہے، جس سے ملک میں تعلیمی اداروں کی حفاظت اور طلبہ کی سلامتی پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔ امریکی حکام نے اس قسم کے واقعات کو روکنے کے لیے حفاظتی اقدامات مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے،صدر ٹرمپ کو واقعہ سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے ، ٹرمپ نے متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ملزم جلد گرفتار کرلیا جائے گا

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *