پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم ایک بار پھر بگ بیش لیگ میں شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہے، سڈنی سکسرز نے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف اپنا دوسرا میچ بھی آخری اوور میں ہار کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنا کھاتہ نہیں کھولا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسٹار بیٹسمین بابر اعظم بگ بیش لیگ کے دوسرے میچ میں ایک بار پھر سے متاثر کن کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔ بابر اعظم نےسڈنی سکسرز کی اننگز کا آغاز کیا لیکن صرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، وہ 10 گیندوں پر کھیلتے ہوئے صرف 90 کی اسٹرائیک ریٹ حاصل کرسکے۔
بابر اعظم کو شارٹ مڈ وکٹ پر کیچ آؤٹ کیا گیا، جہاں میتھیو شارٹ لک ووڈ کی گیند پر موجود تھے، سڈنی سکسرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 159 رنز بنائے۔
میچ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے آخری اوور میں ہدف حاصل کر کے 4 وکٹ سے جیت حاصل کی، اس دوران سڈنی سکسرز کے پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے یہ ٹورنامنٹ ایک مشکل آغاز ثابت ہوا کیونکہ شاہین آفریدی کو اپنے پہلے میچ میں اوور کے بیچ میں باؤلنگ سے ہٹا دیا گیا تھا۔
مزید جانیئے: بگ بیش میں شاہین آفریدی کی مایوس کُن کارکردگی، امپائر نے بولنگ سے روک دیا

