پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری اور پانچویں دن مثبت رجحان کے باعث 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

بازار حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 330 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 72 ہزار 290 پر پہنچ گیا۔

تاجروں اور سرمایہ کاروں کے مطابق، مثبت کاروباری رجحان کی وجہ مارکیٹ میں اعتماد کی بحالی اور ملکی معیشت سے متعلق مثبت اشارے ہیں، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 72 ہزار 674 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور کی، جو مارکیٹ کی مضبوط کارکردگی کو ظاہر کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:بینکنگ شیئرز میں دلچسپی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

گزشتہ روز جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 960 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ جمعہ کے دن مارکیٹ میں نمایاں اضافہ ہوا، مارکیٹ میں مثبت رجحان سے سرمایہ کاروں کے جذبات بہتر ہوئے اور حصص کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی حالات اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی نے پی ایس ایکس میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس اپنی بلند ترین سطح تک پہنچ سکا۔

مزید پڑھیں:مانیٹری پالیسی فیصلے سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1,000 سے زیادہ پوائنٹس کا زبردست اضافہ

مارکیٹ میں اس مثبت رجحان کی توقع آنے والے دنوں میں بھی جاری رہنے کی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *