وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی روحیل اصغر کی پوتی سے طے پا گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جنید صفدر کی شادی کی تقریبات 16، 17 اور 18 جنوری کو منعقد ہوں گی۔
اطلاعات کے مطابق جنید صفدر اور شانزے کی مہندی اور ولیمہ جاتی امرا میں ہوگا۔ شادی کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کی پہلی شادی اگست 2021 میں ہوئی تھی۔ یہ نکاح لندن کے ایک معروف ہوٹل میں منعقد ہوا تھا، جس میں قریبی رشتہ داروں اور چند مدعو مہمانوں نے شرکت کی۔ اس نکاح کے بعد شادی کی دیگر تقریبات دسمبر 2021 میں پاکستان میں بھی منعقد کی گئیں، جن میں ولیمہ اور استقبالیہ شامل تھے۔ جنید صفدر کی پہلی اہلیہ کا تعلق سابق چیئرمین نیب سیف الرحمٰن کے خاندان سے تھا، اور شادی کو شریف خاندان اور سیف الرحمٰن خاندان کے درمیان ایک اہم خاندانی بندھن قرار دیا جاتا تھا۔
تاہم کچھ عرصے بعد دونوں کے درمیان اختلافات سامنے آئے جن کے نتیجے میں جنید صفدر نے اپنی پہلی شادی کے خاتمے کا اعلان کیا۔ اکتوبر 2023 میں انہوں نے تصدیق کی کہ ان کی اور ان کی اہلیہ کی علیحدگی ہو چکی ہے۔