خادمِ حرمین شریفین کی ہدایات کی روشنی میں شاہی وزیرِ دفاع خالد بن سلمان نے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل عاصم منیر کوسعودی عرب کے اعلی ترین شاہ عبدالعزیز میڈل (اعلیٰ درجے) سے نوازا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خادمِ حرمین شریفین کی ہدایات کی روشنی میں سعودی شاہی وزیرِ دفاع خالد بن سلمان نے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو شاہ عبدالعزیز میڈل (اعلیٰ درجے) سے نوازا ہے۔
یہ اعزاز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شاندار قیادت اور نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا، جنہوں نے مملکتِ سعودی عرب اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان باہمی تعاون، دفاعی شراکت داری اور دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ اعزاز دونوں ممالک کے درمیان گہرے، تاریخی اور اسٹریٹجک تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور اس عزم کا اظہار ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان میں مشترکہ مفادات، علاقائی استحکام، سلامتی اور باہمی خوشحالی کے لیے قریبی تعاون جاری رہے گا۔