رشوت کیس،بھارتی فوج کا کرنل گرفتار،کروڑوں روپے بر آمد

رشوت کیس،بھارتی فوج کا کرنل گرفتار،کروڑوں روپے بر آمد

بھارتی تفتیشی ادارےسی بی آئی نے بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل دیپک کمار شرما اور ایک شہری ونود کمار کو رشوت ستانی کو مجرمانہ سازش میں گرفتار کر لیا ہے۔یہ کارروائی بدعنوانی کے ایک سنگین کیس کے تحت عمل میں لائی گئی جس نے بھارت میں سرکاری اداروں میں شفافیت پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

سی بی آئی کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل دیپک کمار شرما دفاعی پیداوار کے محکمے میں ڈپٹی پلاننگ آفیسر کے عہدے پر تعینات تھے وہ اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے نجی کمپنیوں اور ایکسپورٹرز سے بھاری رشوت وصول کرتے رہے اور اس کے بدلے انہیں سرکاری ٹینڈرز، ٹھیکوں اور دیگر مراعات دلوانے میں مدد فراہم کرتے تھے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ کرنل شرما اور ان کے سہولت کار کے درمیان منظم انداز میں بدعنوانی کا نیٹ ورک قائم تھا سی بی آئی نے انکشاف کیا ہے کہ گرفتار ملزم لیفٹیننٹ کرنل کے قبضے سے مجموعی طور پر دو کروڑ 26 لاکھ روپے کی رقم برآمد کی گئی، جبکہ 18 دسمبر کو ایک کارروائی کے دوران ان سے تین لاکھ روپے رشوت کی رقم بھی پکڑی گئی۔.

یہ بھی پڑھیں :ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان میں بھارتی دہشتگردی کے ناقابل تردید ثبوت پیش کر دیے

مزید تفتیش کے دوران نئی دہلی، جموں اور سری گنگا نگر میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے، جہاں سے مجموعی طور پر دو کروڑ 23 لاکھ روپے نقدی برآمد ہوئی۔تفتیشی ادارے کے مطابق یہ رقم مختلف نجی کمپنیوں سے حاصل کی گئی تھی جو دفاعی سازوسامان اور دیگر متعلقہ شعبوں میں سرکاری ٹھیکے حاصل کرنا چاہتی تھیں۔سی بی آئی کا کہنا ہے کہ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا اس نیٹ ورک میں مزید سرکاری یا غیر سرکاری افراد بھی ملوث ہیں یا نہیں۔

یاد رہے کہ بھارت میں بد عنوانی اور دہشتگردی عروج پراور معاملے میں مودی حکومت پوری طرف ملوث نظر آتی ہے دنیا میں جہاں بھی دہشتگردی ہوتی ہے اس کے تانے بانے بھارت سے ہی ملتے ہیں عالمی برادری کو اس حوالے سے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *