پی سی بی نے پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کے لیے ٹیکنیکل ایویلیوایشن کا عمل مکمل کر لیا ہے، پی سی بی کے مطابق دنیا بھر سے موصول ہونے والی 12 بولیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور بولی کمیٹی نے 10 بولیوں کو تکنیکی معیار پر پورا اترنے کے بعد اہل قرار دیا ہے۔
اہل قرار دی گئی بولیاں اب نیلامی کے مرحلے میں حصہ لیں گی جو 8 جنوری 2026 کو جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق یہ مرحلہ پاکستان سپر لیگ کی توسیع کے لیے ایک اہم قدم ہے اور مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی اس کی کامیابی کی ضمانت ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل کی مقبولیت،دو نئی ٹیمیں خریدنے کیلئے دنیا بھر سے 12 امیدوار سامنے آگئے
نیلامی میں کامیاب ہونے والی پارٹیاں نئے فرنچائزز کے لیے شہر کے نام بھی منتخب کریں گی، جن میں راولپنڈی، حیدرآباد، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ شامل ہیں۔پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے اہل بولی دہندگان کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ دلچسپی لیگ کے عالمی معیار اور مقبولیت کی عکاسی کرتی ہے۔پی سی بی نے یہ بھی واضح کیا کہ ہر فرنچائز کو کم از کم آمدن کی ضمانت دی گئی ہے تاکہ سرمایہ کاروں کے لیے مالی تحفظ اور اعتماد کو یقینی بنایا جا سکے۔
PCB completes Technical Evaluation process of bids for sale of two new HBL PSL teams
Details here ⤵️ https://t.co/NXlIvA1cRE
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) December 27, 2025

