نیول اکیڈمی کراچی میں کمیشننگ پریڈ، 124ویں مڈشپ مین اور 32ویں ایس ایس سی کورس کے افسران پاس آؤٹ

نیول اکیڈمی کراچی میں کمیشننگ پریڈ، 124ویں مڈشپ مین اور 32ویں ایس ایس سی کورس کے افسران پاس آؤٹ

پاکستان نیول اکیڈمی میں 124ویں مڈشپ مین اور 32ویں شارٹ سروس کمیشن (ایس ایس سی) کورس کی کمیشننگ پریڈ منعقد ہوئی  جس میں 90 مڈشپ مین اور 34 ایس ایس سی کیڈٹس نے کامیابی کے ساتھ تربیت مکمل کر کے کمیشن حاصل کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر رائل بحرین نیول فورس تھے  جن کا استقبال چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کیا۔ مہمانِ خصوصی جو خود بھی پاکستان نیول اکیڈمی کے سابق طالب علم ہیں  نے اکیڈمی میں پریڈ کا معائنہ کرنے پر فخر کا اظہار کیا اور پاکستان نیوی کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم ال بن علی نے کہا کہ پاکستان نیوی خطے میں ایک مؤثر اور منظم بحری قوت کے طور پر ابھری ہے اور دوست ممالک کے کیڈٹس کو معیاری تربیت فراہم کرنے کی روایت قابلِ تحسین ہے، انہوں نے بحرین اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات، مشترکہ اقدار اور باہمی ترقی کے عزم کو بھی اجاگر کیا۔

یہ بھی پڑھیں :پاک بحریہ کے سربراہ سے کمانڈر رائل نیوی آف عمان کی ملاقات،باہمی تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پریڈ میں بحرین  عراق، جمہوریہ جبوتی، سری لنکا اور ترکی کے کیڈٹس نے بھی شرکت کی جو پاکستان نیول اکیڈمی پر بین الاقوامی اعتماد کا مظہر ہے، تقریب کے دوران مہمانِ خصوصی نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران میں انعامات تقسیم کیے۔

مڈشپ مین محمد ازیر عباس کو مجموعی بہترین کارکردگی پر سوورڈ آف آنر سے نوازا گیا  جبکہ مڈشپ مین شہاب احمد نے اکیڈمی ڈرک حاصل کی، چیف آف دی نیول اسٹاف کے گولڈ میڈلز آفیسر کیڈٹ عمر مختار (پاکستان) اور آفیسر کیڈٹ الدہابی فہد حسام فرید (عراق) کے نام رہے۔ ایس ایس سی کورس کے آفیسر کیڈٹ سید سعد شاہد نے کمانڈنٹ گولڈ میڈل جیتا، اور کوارٹر ڈیک اسکواڈرن نے پروفیشنسی بینر اپنے نام کیا،کمیشننگ پریڈ میں سینئر عسکری حکام، معززین اور کیڈٹس کے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس نے تقریب کی رونق میں اضافہ کیا۔

editor

Related Articles