9 ارب ڈالرز کے دفاعی معاہدے گیم چینجر، ہر 1ارب ڈالر سے 5 لاکھ نوکریاں پیدا ہونگی ، ڈاکٹر فرخ سلیم

9 ارب ڈالرز کے دفاعی معاہدے گیم چینجر، ہر 1ارب ڈالر سے 5 لاکھ نوکریاں پیدا ہونگی ، ڈاکٹر فرخ سلیم

ماہر معیشت فرخ سلیم کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کے 9 ارب ڈالرز کے عالمی دفاعی معاہدے ملک کے لیے گیم چینجر ثابت ہونگے ۔

نجی ٹی وی پروگرام میں معیشت کی بہتری سے متعلق سوال پر ماہر معیشت فرخ سلیم کا کہنا تھا کہ ہم لوگ پہلے دوسروں کے دروازے کھٹکھٹایا کرتے ہیں ڈالرز مانگنے کے لیے ، آج سب ہمارے  دروازے پر آرہے ہیں ۔

ان کاکہنا تھا کہ انڈونیشیا، یواے ای مختلف ممالک کے صدور ، کمپنیاں پاکستان میں کیوں انویسٹ کرنا چاہ رہے ہیں ؟ اب  دنیا ہمارے پاس چل کر آ رہی ہے، بہت لوگوں کو یہ خواب لگتا ہے، لیکن بہت کچھ ہمیں نظر نہیں آ رہا ہے مگر اقوام عالم کو وہ پاکستان میں نظر آ رہا ہے۔

 فرخ سلیم نے کہا کہ جس سمت میں ہم جارہے ہیں کہ پاور سنٹرلایز ہورہی ہے جس سمت میں ہم نکل چکے ، کیا وہ قومی یکجہتی و تعمیر کی طرف جائے گی یا وہ خالصتا سیاسی کنٹرول پر چلی جائے گی ،  پا کستانی فوج نے 9 ارب ڈالرز کے دفاعی سازوسامان فروخت کرنے کے عالمی معاہدے کیے ہیں ، ہر ایک 1 ارب ڈالرز کے بدلے 5 لاکھ نوکریاں پیدا ہونگیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی بھی مہنگائی ہے اس میں کوئی شک کی بات نہیں لیکن سمت جو ہے وہ اکتیس فیصد سے نیچے آئی ہے ،6 فیصد اور ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے جو غربت کا ہم ذکر کرتے ہیں وہ بھی ایک  ہے لیکن یہ جو80 سے 90  لاکھ پاکستانی اس وقت باہر کام کر رہے اور وہ چالیس ارب ڈالر یہاں واپس بھیجتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ابھی سعودیہ میں دس لاکھ پاکستانی کام کر رہے ہیں اور 20 لاکھ پر پہنچ رہے ہیں ،  ابھی دس بلین ڈالر وہاں سے آتا ہے ہمیں یہ پھر20 بلین ڈالر آیا کرے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *