امریکی مداخلت پورے خطے میں افراتفری کا باعث بنے گی: ایران کا ٹرمپ کے بیان پر رد عمل

امریکی مداخلت پورے خطے میں افراتفری کا باعث بنے گی: ایران کا ٹرمپ کے بیان پر رد عمل

ایران میں جاری احتجاج پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کارروائی کی دھمکی کے بعد ایران نے سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی امریکی مداخلت سے پورا خطہ عدم استحکام کا شکار ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ اگر ایران میں پُرامن مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تو امریکا ان کی مدد کے لیے آئے گا۔

ٹرمپ کے بیان پر ایران کے سینئر عہدیدار اور سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی مداخلت پورے خطے میں افراتفری کا باعث بنے گی اور امریکی مفادات کو نقصان پہنچے گا۔

علی لاریجانی نے الزام عائد کیا کہ امریکا اور اسرائیل ایران میں احتجاج کو ہوا دے رہے ہیں تاہم اس دعوے کے حق میں کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے بھی خبردار کیا کہ ایران کی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے جمعے کو سوشل پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر ایرانی حکومت نے پرامن مظاہرین پر گولی چلائی تو امریکا ان کی مدد کو آئے گا، امریکا تیار ہے اور ضرورت پڑنے پر کارروائی کی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:

ادھر ایران میں اتوار سے شروع ہونے والے احتجاج کے دوران سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مزید پڑھیں: روس یوکرین امن منصوبہ آخری مرحلے میں داخل،زیلنسکی آج ٹرمپ سے ملاقات کرینگے

مظاہروں کا آغاز خراب معاشی صورت حال، قومی کرنسی کی قدر میں شدید کمی، مہنگائی اور کمزور معاشی نمو
کے خلاف عوامی غصے کے نتیجے میں ہوا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دسمبر میں افراطِ زر کی شرح 42.5 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *