پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کو کراچی آ کر اپنی سیاسی سرگرمیاں کرنے کے لئے بخوشی اجازت دے دی ہے اور پی ٹی آئی کو شہر کی بہترین جگہ پر جلسہ کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے۔
پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے بتایا ہے کہ سندھ حکومت پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسہ کرنےکی اجازت دینے جارہی ہے۔ ناصر حسین شاہ نے مقامی میڈیا آؤٹ لیٹ کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا سندھ میں استقبال کریں گے، وہ یہاں سیاسی سرگرمیاں کریں، جلسہ بھی کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت کی پرامن سرگرمیوں کو نہیں روکا جا سکتا لیکن قانون کی خلاف ورزی ہوئی تو مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ ناصر حسین شاہ نے کہا، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ سے بات چیت ہورہی ہے۔ حکومت کی طرف سے کسی جلسے کی کوئی پابندی نہیں ہے۔
کورنگی اور ساؤتھ میں بھی انھوں نے جلسے کرنے کی درخواست دی ہے۔ کراچی میں جلسہ کرنے کیلئے پی ٹی آئی قانون کے مطابق بالکل اجازت دی جاسکتی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے وزیر بلدیات نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی نے ڈپٹی کمشنر سے کورنگی کی ایک سڑک پر جلسے کی اجازت مانگی جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا سڑک پر جلسہ کرنے سے مسائل ہوں گے آپ کوئی اور جگہ لےلیں۔
پی ٹی آئی نے باغ جناح میں جلسے کی اجازت مانگی ہے، وہ ان کو دی جارہی ہے۔ سندھ حکومت پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسہ کرنےکی اجازت دینے جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے علما اور آئمہ کرام کے ماہانہ اعزازیہ کا باقاعدہ اجرا کردیا، کارڈ تقسیم

