سینئر صحافی اظہر جاوید نے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان اختلافات سے متعلق گردش کرنے والی نئی سازشی کہانیوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان من گھڑت بیانیوں کا واحد مقصد سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنا اور بے یقینی پھیلانا ہے۔
اظہر جاوید کا کہنا تھا کہ ان کا براہِ راست رابطہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ، دونوں جانب سے موجود ذمہ دار حلقوں سے ہے، اور وہ پورے یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ اس وقت دونوں اداروں کے درمیان نہ صرف مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے بلکہ تعلقات ایک مثالی سطح پر ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسی مضبوط تعاون اور باہمی اعتماد کا نتیجہ ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر ایک پسندیدہ اور قابلِ اعتماد قوم کے طور پر ابھر رہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ قومی مفاد میں اداروں کا یکجا ہونا پاکستان کے مثبت تشخص اور سفارتی کامیابیوں کی بنیادی وجہ ہے، جبکہ اختلافات کی افواہیں حقائق کے برعکس اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔