حکومت نے ملک بھر میں گیس چوری اور لیکیج کی مؤثر روک تھام کے لیے ایک بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 7 ہزار 390 ٹی بی ایس سسٹمز کی تنصیب کا فیصلہ کر لیا ہے۔
حکام کے مطابق ٹی بی ایس (TBS) سسٹم کے ذریعے یہ نشاندہی ممکن ہو سکے گی کہ کہاں سے گیس چوری ہو رہی ہے یا کہاں گیس لیک ہو رہی ہے۔ ایک ٹی بی ایس سسٹم 10 سے 15 ہزار میٹرز کے نیٹ ورک کو مانیٹر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس سے گیس کی نگرانی کا نظام مزید مضبوط ہو جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے سسٹم پر 6 ہزار 600 ٹی بی ایس سسٹمز نصب کیے جا رہے ہیں، جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے نیٹ ورک پر 790 ٹی بی ایس سسٹمز لگائے جا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: گیس بندش کی خبریں، سوئی سدرن کی وضاحت سامنے آگئی

