پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا اچھا تعلق ہے، اس تعلق کی وجہ سے آرڈیننس کو بھی واپس لیا گیا ہے، اعظم نذیرتارڑ

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا اچھا تعلق ہے، اس تعلق کی وجہ سے آرڈیننس کو بھی واپس لیا گیا ہے، اعظم نذیرتارڑ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ نے واضح کیا ہے کہ اسپیشل اکنامک زون آرڈیننس کی واپسی ایک غلط فہمی اور درستگی کے بعد عمل میں آئی انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں موجود ای-آفس سسٹم کے ذریعے فائلز کی منظوری آن لائن کی جاتی ہے اور ابتدائی مرحلے میں آرڈیننس کی اپروول بھی اسی سسٹم میں ہو گئی تھی۔

اعظم نذیرتارڑ نے کہاکہ ابتدائی مرحلے میں فائل کو سٹاف ٹو سٹاف اپروو سمجھا گیا، تاہم دستخط شدہ فائلز موصول ہونے پر یہ واضح ہوا کہ آرڈیننس پردستخط موجود نہیں تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پرنٹنگ بھی اس وقت تک ہو چکی تھی اور یہ ایک انسانی غلطی تھی جس کی درستگی فوراً کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :پیپلزپارٹی کا احتجاج کام کرگیا،حکومت نے اسپیشل اکنامک زون آرڈیننس واپس لے لیا

وفاقی وزیر قانون نے مزید وضاحت دی کہ جو بل مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے پاس بھیجے جاتے ہیں، صدر کے پاس ان بلز کو دس دن تک رکھنے کا اختیار ہوتا ہے۔ تاہم خیر سگالی اور آئین کے احترام کے تحت صدر نے ابھی تک اس آرڈیننس کو نوٹیفائی نہیں کیا۔

اعظم نذیرتارڑ نے اس موقع پر سیاسی تعلقات کی بھی وضاحت کی اور کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان موجود اچھے تعلقات کی وجہ سے بھی اسپیشل اکنامک زون آرڈیننس کو واپس لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی ملکی معاملات کو افہام و تفہیم، تعاون اور سیاسی ہم آہنگی کے ساتھ چلایا جائے گا۔

editor

Related Articles