نئے سوئی گیس کنکشن کرانے کے خواہشمند افراد کے لئے اہم خبر

نئے سوئی گیس کنکشن کرانے کے خواہشمند افراد کے لئے اہم خبر

سوئی ناردرن گیس کمپنی کو ایک ساتھ بڑی تعداد میں نئے گیس کنکشنز کی درخواستیں موصول ہونے کے باعث انتظامی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

کمپنی حکام کے مطابق گیس کنکشنز کی فراہمی کھلتے ہی صارفین کی جانب سے غیر معمولی تعداد میں درخواستیں جمع کرائی گئیں، جس سے ادارے پر کام کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی کو فاسٹ ٹریک کیٹیگری کے تحت تقریباً چار لاکھ نئی درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے اب تک قریباً 29 ہزار صارفین کو گیس کنکشن فراہم کیے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ نارمل میرٹ کیٹیگری کے تحت مزید تین لاکھ کے قریب درخواستیں بھی جمع کرائی گئی ہیں، جن پر مرحلہ وار کارروائی جاری ہے۔

کمپنی حکام نے بتایا کہ 36 ہزار کنورژن کیسز ایسے صارفین کو فراہم کیے گئے ہیں جن کے پاس پہلے سے پیڈ ڈیمانڈ نوٹس موجود تھے۔ حکام کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 64 ہزار نئے آر ایل این جی پر مبنی گیس کنکشنز فراہم کیے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی،نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے گھر میں گیس لیکج سے 3خواتین جاں بحق

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی درخواستوں کے باعث کنکشنز کی فراہمی میں وقت لگ رہا ہے، تاہم صارفین کی سہولت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور کمپنی کے عملے کے ساتھ تعاون کریں تاکہ نئے گیس کنکشنز کی فراہمی کا عمل باقاعدگی اور شفاف انداز میں مکمل کیا جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *