راولپنڈی،نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے گھر میں گیس لیکج سے 3خواتین جاں بحق

راولپنڈی،نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے گھر میں گیس لیکج سے 3خواتین جاں بحق

راولپنڈی کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاون کے فیز 7 کے ایک فلیٹ میں گیس لیکج کے باعث تین خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کے بعد ایک خاتون کی حالت تشویشناک پائی گئی، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق فلیٹ میں گیس لیکج کے باعث صورتحال سنگین ہوئی، جس کے نتیجے میں تین خواتین دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ بے ہوش پائی جانے والی خاتون کو ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں اسپتال منتقل کردیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع پر فوری رسپانس دیا گیا اور جائے وقوعہ کو محفوظ بنایا گیا۔ پولیس اور متعلقہ اداروں نے بھی موقع پر پہنچ کر ابتدائی معلومات اکٹھی کیں۔ واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ اہلِ علاقہ نے گیس لیکج جیسے حادثات سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات پر زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.8 ریکارڈ،

Related Articles