پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں مقابلہ مزید تیز ہو گیا ہے، جہاں چینی آٹو کمپنی کی نئی الیکٹرک گاڑی ڈونگ فینگ ویگو کو باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا گیا ہے۔
اس نئی EV کی قیمت، بیٹری رینج اور جدید فیچرز نے صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے، جبکہ ماہرین کے مطابق یہ گاڑی پاکستان میں موجود دیگر الیکٹرک گاڑیوں کیلئے ایک مضبوط چیلنج ثابت ہو سکتی ہے۔
ڈونگ فینگ موٹر پاکستان نے اپنی نئی کمپیکٹ الیکٹرک SUV ’ویگو‘ کو مقامی صارفین کے لیے پیش کر دیا، جو کمپنی کی الیکٹرک وہیکل لائن اپ میں اہم اضافہ تصور کی جا رہی ہے۔
یہ گاڑی صارفین کے روزمرہ استعمال کے لیے تیار کی گئی ہے، جو جدید ڈیزائن، ماحول دوست ٹیکنالوجی اور آرام دہ ڈرائیونگ کا امتزاج فراہم کرتی ہے، عالمی سطح پر یہی ماڈل Nammi 06 کے نام سے جانا جاتا ہے۔
الیکٹرک سیگمنٹ میں ڈونگ فینگ کی مضبوط پیش رفت
ویگو EV کی لانچ کے ساتھ ہی ڈونگ فینگ نے پاکستان میں الیکٹرک SUV سیگمنٹ میں باقاعدہ قدم رکھ دیا ہے، اس سے قبل کمپنی اپنی Box EV ہیچ بیک اور 007 EV سیڈان کے ذریعے مارکیٹ میں موجود تھی۔
پاکستان میں ڈونگ فینگ کی نمائندگی چاولہ گرین موٹرز کر رہی ہے، اور ویگو EV کی شمولیت کے بعد کمپنی کا الیکٹرک پورٹ فولیو اب ہیچ بیک، سیڈان اور SUV تینوں کیٹیگریز پر مشتمل ہو گیا ہے۔
ویگو EV کی نمایاں خصوصیات
ڈونگ فینگ ویگو کو خاص طور پر شہر کے اندر ڈرائیونگ اور فیملی استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس میں شامل نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں:
لانچ کے موقع پر ویگوکو پیکجز مال لاہور میں 16 سے 18 فروری تک عوامی نمائش کے لیے رکھا جائے گا، جبکہ بکنگ کی تصدیق کے بعد گاڑی کی ڈلیوری فروری کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے۔