پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن نے رانا ثنا اللہ کی گرینڈ ڈائیلاگ کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بات چیت انہی سے ہوگی جو طاقت کا منبع ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ جن سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں ان کی طرف سے کوئی انکار نہیں، انکار اقرار میں بدلتے ہیں بالکل بدلے گا۔رؤف حسن نے کہا کہ رانا ثنا اللہ یا شہباز شریف سے باتیں کون کروا رہا ہے ان کے پاس تو دینے کو کچھ نہیں، ہمیں ان دونوں کے ذریعے پیغامات بھجوائے جا رہے ہیں، یہ افراد ان ہی کی ایما پر بات کر رہے ہیں، وہ لوگ سیاسی طور پر بات چیت کو کور دے رہے ہیں، ہم کہتے ہیں ہم سے براہ راست بات کریں اور کوئی چارہ نہیں، رانا ثنا اللہ اور شہباز شریف ڈمیز ہیں بات ان سے ہوگی جن کے پاس طاقت ہے۔