ستمبر میں مون سون بارشوں کے مزید کتنے اسپیل ہوں گے؟، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

ستمبر میں مون سون بارشوں کے مزید کتنے اسپیل ہوں گے؟، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹرعرفان ورک نے پیشگوئی کی ہے کہ ستمبر کے دوران مون سون کے مزید 3 سے 4 اسپیل پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں کئی علاقوں میں اوسط سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت نے بگلیہار اور سلال ڈیم سے پانی چھوڑنے کی اطلاع دیدی، پاکستان میں شدید سیلاب کا خطرہ

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان ورک نے بتایا کہ شمال مشرقی پنجاب، پوٹھوہار ریجن، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جنوبی کشمیر میں معمول سے زیادہ بارش ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوب مشرقی سندھ میں بھی بارش کی شرح اوسط سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے دریاؤں میں 38 سال بعد اتنا پانی آیا، آج شاہدرہ سے بڑا ریلہ گزرے گا، عرفان کاٹھیا

ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں کسی نئے بارش کے اسپیل کا امکان نہیں، تاہم 3 سے 4 دن کے بعد مون سون کا رخ جنوبی علاقوں کی جانب ہو جائے گا اور یہ سندھ میں داخل ہو کر صوبے کے مختلف حصوں میں بارشیں برسائے گا۔

مزید پڑھیں:بھارت کی آبی جارحیت کے باعث پنجاب میں تباہی، 20 لاکھ افراد متاثر،7 لاکھ بے گھر، 33 جاں بحق ہوئے، عرفان علی کاٹھیا

محکمہ موسمیات کی اس پیشگوئی کے بعد متعلقہ اداروں کو ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے بچا جا سکے۔

Related Articles