پی ٹی آئی 8فرروی کو تہران ماڈل فالو کرتے ہوئے دوسرا 9مئی کرنا چاہتی ہے،فیاض الحسن چوہان

پی ٹی آئی 8فرروی کو تہران ماڈل فالو کرتے ہوئے دوسرا 9مئی کرنا چاہتی ہے،فیاض الحسن چوہان

سابق صوبائی وزیر اور سینئر سیاستدان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو خفیہ ہدایات بھجوا دی ہیں کہ 8 فروری کو ملک بھر میں دوسرا 9مئی کرنا ہے۔

فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا منصوبہ ہے کہ اسلام آباد پر چڑھائی اور ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم جیسی صورتحال پیدا کی جائے تاکہ ملک میں افراتفری ہو۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میرے پاس موجود معلومات کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت ایران میں حالیہ دنگا فساد جیسی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کرنا چاہتی ہے جس میں مبینہ طور پر بیرونی طاقتوں کی پشت پناہی بھی شامل ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :10جلسے،اڈیالہ جیل کے20دورے ،خزانے کے اربوں ضائع، یہ ہے سہیل آفریدی کی تین ماہ کی کارکردگی، فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان کاکہنا تھا کہ اسی تناظر میں پارٹی کے بعض عناصر نے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ براہِ راست تصادم کی حکمتِ عملی بنائی ہے جس کا مقصد ملک میں بدامنی اور افراتفری کو ہوا دینا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی جانب سے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے ساتھ معاملات طے کیے گئے ہیں تاکہ 8 فروری کو اسلام آباد کی طرف مارچ کے دوران تشدد اور ہنگامہ آرائی کو منظم کیا جا سکے۔

یہ تمام اقدامات کسی سیاسی احتجاج کے بجائے قانون و نظم کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہیں اور اس سے ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اگر ایسے منصوبے عملی صورت اختیار کرتے ہیں تو اس کے نتائج انتہائی سنگین ہو سکتے ہیں، جن کا نقصان براہِ راست عام شہریوں، ریاستی اداروں اور مجموعی طور پر ملک کے استحکام کو پہنچے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *