کینیڈا اپنے شمالی علاقوں کی حفاظت نہیں کرسکتا ،ٹرمپ کی نئے تنازع کی تیاری

کینیڈا اپنے شمالی علاقوں کی حفاظت نہیں کرسکتا ،ٹرمپ کی نئے تنازع کی تیاری

واشنگٹن امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ کینڈا اپنے شمالی علاقے دشمنوں سے محفوظ رکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

تفصیلات کے مطابق اس تشویش کا اظہار صد ٹرمپ نے اپنے معاونین کے ساتھ نجی بات چیت میں حالیہ ہفتوں کے دوران تواتر سے کیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خیال ہے کہ کینڈا کے شمالی علاقوں کو روس یا چین سے مبینہ خطرات لاحق ہیں اور کینیڈا کی حکومت کو اس صورتحال میں اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے تاہم روس اور چین دونوں نے امریکی صدر کے اس بیانیے کو مسترد کیا
ہے۔
چین نے اس سے قبل امریکی صدر کو اپنے آرکٹک عزائم کے لیے بہانے کے طور پر استعمال کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ روس نے خطے کی عسکریت پسندی کی مسلسل مخالفت اور اسے پرامن تعاون کے لیے ایک زون قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں:وینزویلا کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید چار ممالک کے لیے اہم اعلان

انتظامیہ کے ایک اور سینئر اہلکار نے کہا کہ مقصد امریکی قیادت میں نصف کرے کو مضبوط کرنا ہے، کینیڈا کی شمالی سرحد کو محفوظ بنانا بھی اس وژن کا اہم حصہ ہے۔

گرین لینڈ کی صورتحال کے برعکس امریکی صدر کینیڈا کو خریدنے یا اس کی شمالی سرحد کے ساتھ امریکی فوجیوں کو تعینات کرنے بارے بات نہیں کر رہے ، اس کے بجائے ان کی توجہ کینیڈا پر اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے اور دوطرفہ فوجی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے پر مرکوز ہے جس میں بہتر مشترکہ تربیت، گشت میں اضافہ اور وہاں ابتدائی وارننگ کے نظام کو اپ ڈیٹ کرنا شامل ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *