پاکستانیوں کے لیے ترکیہ کا ویزا حاصل کرنے کا نیا طریقہ کار، فیس اور ضروری دستاویزات کی تفصیلات سامنے آ گئیں

پاکستانیوں کے لیے ترکیہ کا ویزا حاصل کرنے کا نیا طریقہ کار، فیس اور ضروری دستاویزات کی تفصیلات سامنے آ گئیں

پاکستانی شہریوں کے لیے ترکیہ کا سیاحتی ویزا حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آ گیا ہے۔ اگر آپ اپریل یا مئی 2026 میں ترکیہ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو یہ ملک ایک بہترین سیاحتی انتخاب ثابت ہو سکتا ہے، تاہم عام پاسپورٹ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کے لیے ترکیہ میں سیاحت کے لیے ویزا حاصل کرنا لازمی ہے۔

ترکیہ دنیا کے نمایاں سیاحتی مقامات میں شمار ہوتا ہے، جہاں تاریخی مقامات، ریزورٹس اور مختلف تفریحی سرگرمیاں سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔

ویزا کے لیے درخواست کا طریقہ

پاکستان میں ترکیہ کے ویزا کی درخواستیں براہ راست سفارتخانے میں جمع نہیں کرائی جاتیں۔ ترکیہ کی ایمبیسی کی جانب سے ویزا درخواستیں قبول نہیں کی جاتیں، اس مقصد کے لیے Anatolia Visa Application Centers میں درخواست جمع کروانا ضروری ہے۔

درخواست کے ساتھ چند اہم دستاویزات جمع کرانا لازمی ہے، جن میں بینک اسٹیٹمنٹ، ہیلتھ انشورنس، تصاویر، فنگر پرنٹس، ریٹرن ٹکٹ اور ہوٹل ریزرویشن سمیت دیگر متعلقہ کاغذات شامل ہیں۔

ترکیہ ویزا فیس کی تفصیلات

ترکیہ کے سیاحتی ویزا کی فیس درج ذیل ہے:

سنگل انٹری ویزا:
3 ماہ کے لیے 180 ڈالر
6 ماہ کے لیے 200 ڈالر
12 ماہ کے لیے 220 ڈالر

ملٹیپل انٹری ویزا:
12 ماہ کے لیے 340 ڈالر

VIP ویزا فیس:
15 ڈالر

تمام ویزا فیس پاکستانی روپے میں ادا کی جائے گی، جو تازہ ترین ایکسچینج ریٹ کے مطابق تبدیل ہوتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی بغیر ویزا کن ممالک میں جا سکتے ہیں؟، ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2026 میں تفصیل جاری

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *