شاہین کی واپسی؟ آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز سے قبل بڑی خبر آگئی

شاہین کی واپسی؟ آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز سے قبل بڑی خبر آگئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز سے قبل ایک اچھی خبر موصول ہوئی ہے، جہاں قومی ٹیم کے پریمیم فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں لیے گئے فٹنس ٹیسٹ کے بعد شاہین آفریدی کو مکمل فٹ قرار دے دیا گیا ہے، جس کے بعد ان کی آسٹریلیا کے خلاف متوقع ٹی ٹوئنٹی ہوم سیریز کیلئے قومی اسکواڈ میں شمولیت کے امکانات مضبوط ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آنے والی آسٹریلوی سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے دو روز قبل شاہین کا تفصیلی فٹنس جائزہ لیا تھا، جس میں انہوں نے تمام مطلوبہ مراحل بخوبی طے کیے۔

یہ بھی پڑھیں : بابر اعظم کا بگ بیش لیگ کا سفر اچانک ختم! وجہ کیا بنی؟

واضح رہے کہ شاہین آفریدی بگ بیش لیگ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے،  وہ آسٹریلوی لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کر رہے تھے کہ فیلڈنگ کے دوران ان کے گھٹنے کو چوٹ لگی، جس کے باعث انہیں میچ ادھورا چھوڑنا پڑا اور بعد ازاں اسکواڈ سے باہر ہونا پڑا تھا،  ان کی جگہ پاکستانی فاسٹ باؤلر زمان خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

بگ بیش لیگ انتظامیہ کی جانب سے اس موقع پر ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی تھی، جس میں شاہین آفریدی کو تکلیف کی حالت میں میدان سے باہر جاتے دیکھا جا سکتا تھا، جس نے شائقین کو تشویش میں مبتلا کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی میں اہم سنگ میل عبور کر لیا

یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آئندہ ماہ فروری میں بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہو گا، تاہم پاکستان ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی جہاں شاہین آفریدی کی ممکنہ واپسی قومی ٹیم کیلئے اہم تقویت ثابت ہو سکتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *