برطانیہ نے واضح کر دیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ ’’بورڈ آف پیس نامی عالمی امن معاہدے پر فی الحال دستخط نہیں کرے گا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیرِ خارجہ یوویٹ کوپر نے کہا ہے کہ اس معاہدے میں روس کی ممکنہ شمولیت پر برطانیہ کو سنجیدہ تحفظات ہیں۔
سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر بی بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے یوویٹ کوپر نے کہا کہ ہم آج اس معاہدے پر دستخط کرنے والوں میں شامل نہیں ہوں گے، کیونکہ یہ ایک قانونی نوعیت کا معاہدہ ہے جو کئی وسیع اور حساس پہلوؤں کو جنم دیتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خاص طور پر ہمیں اس بات پر تشویش ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کسی ایسے فورم کا حصہ ہوں جو امن کی بات کر رہا ہو ۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف کے غزہ ’بورڈ آف پیس‘پر دستخط، ٹرمپ تمام ممالک کیساتھ کام جاری رکھنے کیلئے پُرعزم

