کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، جواب دینے کیلئے مکمل تیار ہیں : ایران

کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، جواب دینے کیلئے مکمل تیار ہیں : ایران

ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے سربراہ جنرل محمد پاکپور نے کہا ہے کہ ایران کی جانب کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں فوری ردعمل دیں گے، جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل پاکپور نے واضح طور پر پیغام دیا ہے کہ ہمارے دشمن غلط فہمی میں نہ رہیں، ہمارا ہاتھ ہتھیاروں کے ٹریگر پر ہے، کسی بھی حملے کی صورت میں جواب دینگے۔

جنرل پاکپور نے مزید کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ ہماری طاقت کے حوالے غلط اندازے لگانے کا نتیجہ ان کے لیے اچھا نہیں آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ تھم گیا، انٹرنیشنل کالز بھی بحال

ان کا کہنا تھا کہ  گزشتہ 12 روزہ جنگ کے بعد کم ازکم اتنا اندازہ تو ہوگیا ہوگا ہمارے دشمنوں کو کہ ہم پر حملے کی صورت میں انہیں درناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا، جس کا انہی کو بعد میں پچھتاوا ہوگا۔

انہوں کہا کہ ماضی کے مقابلے میں ایرانی افواج پہلے سے زیادہ بہتر طور پر تیار ہیں اور صیہونی ریاست یا امریکا نے کوئی سازش کی تو اس کا جواب دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی طرف امریکا کی بڑی فوجی نفری روانہ کر دی گئی ہے جس میں جنگی بحری جہاز اور لڑاکا طیارے بھی شامل ہیں اور احتیاط کے طور پر فوج بھیجی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بیرونی مداخلت یو این چارٹر کی خلاف ورزی، پاکستان کا ایران کی صورتحال کے حل کیلئے سفارتکاری اور مذاکرات پر زور

اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی نہیں کریں گے تاہم اگر ایران نے اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کیا تو امریکا جواب دے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *