وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی قابلیت اور استعداد کار میں اضافے کیلئے مؤثر اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے ملاقات کی جس میں رانا مشہود نے وزیراعظم کو یوتھ پروگرام اور بالخصوص لیپ ٹاپ سکیم سے متعلقہ اُمور پر بریف کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے جاری اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے خواہشمند طلباء کیلئے بڑی خوشخبری
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کیلئے موثر اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاقی حکومت نوجوانوں کی ہنر مندی اور استعداد کار میں مزید اضافے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے گی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی ملاقات
چیئرمین رانا مشہود نے وزیراعظم کو یوتھ پروگرام اور بالخصوص لیپ ٹاپ سکیم سے متعلقہ امور پر بریف کیا
وزیراعظم نے یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیےجاری اقدامات پر اظہار… pic.twitter.com/MSMeifl5W6
— PTV News (@PTVNewsOfficial) January 27, 2026

