لبنان پر اسرائیلی جارحیت جاری ، اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

لبنان پر اسرائیلی جارحیت جاری ، اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

 اقوام متحدہ نے لبنان پرمسلسل ہونیوالے اسرائیلی حملوں پر خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے امور کے سربراہ ٹام فلیچر نے لبنان پر اسرائیلی حملوں میں تیزی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران لبنان پر 100 حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں کئی شہری ہلاک اور متعدد خاندان بے گھر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ اور امدادی ادارے متاثرہ افراد تک مدد پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، تاہم موجودہ صورتحال میں سب سے اہم ضرورت تشدد کے خاتمے اور حقیقی جنگ بندی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اسرائیل کے لبنان پر حملے علاقائی امن کی امید کیلئے نقصان دہ ہیں ، ترک صدر رجب طیب

ان کا مزید کہنا تھا کہ لبنان میں بڑھتی ہوئی کشیدگی شہری آبادی کے لئے سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہے جبکہ مسلسل حملوں کے باعث انسانی بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔

مارچ سے آج پیر تک لبنان پر اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2869 ہو گئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 8730 تک پہنچ چکی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج اور لبنانی حزب اللہ کے درمیان باہمی حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنگ بندی کے باوجود لبنان پر اسرائیلی حملے جاری ، 14 افراد شہید

یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور لبنانی صدر جوزف عون سے مذاکرات کے بعد اپریل کے وسط میں جنگ بندی کا اعلان کیا تھا،  اپریل کی 23 تاریخ کو اس جنگ بندی میں توسیع کی گئی تھی۔

editor

Related Articles