آزاد فیکٹ چیک نے بھارت میں قائم سوشل میڈیا ’ایکس ہینڈل‘ کی جانب سے پھیلائی جانے والی گمراہ کن معلومات کی نشاندہی کرتے ہوئے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ہر پاکستانی پر قرض کا بوجھ 3 لاکھ 33 ہزار روپے ہو چکا ہے۔
آزاد فیکٹ چیک کے مطابق یہ دعویٰ حقائق کے منافی اور دستیاب سرکاری اعداد و شمار سے مطابقت نہیں رکھتا، آزاد فیکٹ چیک کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مجموعی قرضہ تقریباً 130 ارب ڈالر ہے جبکہ ملک کی آبادی 24 کروڑ 20 لاکھ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گیس صارفین کے لیے بُری خبر، سوئی سدرن کا بڑا اعلان
ان اعداد و شمار کے مطابق فی کس قرضہ تقریباً 538 ڈالر بنتا ہے جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 1 لاکھ 51 ہزار روپے کے برابر ہے، جو کہ سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے اعداد سے کہیں کم ہے۔
Azaad Fact Check has identified the spread of disinformation by an India-based X handle, which is making false claims that the debt burden on each Pakistani is PKR 333,000. This is fake news and Indian propaganda.
Pakistan’s total debt stands at $130 billion, and the total… pic.twitter.com/wXi0GdUwkd— Azaad Fact Check (@azaadfactcheck) January 30, 2026

